ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رام گڑھ میں گؤرکشا کے نام پر قتل کے معاملے میں بی جے پی ضلع میڈیا انچارج گرفتار

رام گڑھ میں گؤرکشا کے نام پر قتل کے معاملے میں بی جے پی ضلع میڈیا انچارج گرفتار

Sun, 02 Jul 2017 21:57:26  SO Admin   S.O. News Service

رام گڑھ،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں بیف لے جانے کے الزام میں ہجوم نے علیم الدین نام کے شخص کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں اب بی جے پی ضلع میڈیا انچارج نتیاند مہتو کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد پکڑنے کے لئے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔پولیس اس معاملے میں اب تک 12ملزمان میں سے دو کو پکڑ چکی ہے۔ضلع پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان اور قانون کا راج ہی چلے گا، قانون توڑنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی،اب بھی پورے ضلع میں اتوار تک دفعہ 144لگائی گئی ہے۔قتل کے بعد کہا جا رہا ہے کہ علیم الدین گوشت کا کاروبار کرتا تھا اور گوشت لے کر جاتے وقت اس کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے گوشت کو چیک کرنے کے لئے بھیجا ہے۔وہیں علیم الدین خاندان کہہ رہا ہے کہ وہ گوشت نہیں بلکہ کوئلے کا کاروبار کرتا تھا۔
 


Share: